the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے

مساجد مرکزِ نور ہوا کرتی ہیں‘ یہاں سے اسلام کے ہر پہلو کا نور پھیلتا ہے‘ اسی ضمن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد جاتے وقت یہ دعا پڑھنے کا حکم دیاہے‘ جس کا ترجمہ اللہ میرے دل میں نور بھر دے‘ میری آنکھوں میں پرنور کردے‘ میرے کانوں میں نور بھر دے‘ میرے آگے نور کردے‘ میرے پیچھے نور کردے‘ میرے اوپر نور کردے‘ میرے نیچے نور کردے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں سورۂ نور میں آیت کے بعد مسجد کا ذکر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا حافظ عبد العظیم عمری مدنی پروفیسر جامعہ دارالسلام عمرآباد ٹمل ناڈو نے شہر کرنول میں شہری و ضلعی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے تعمیر کردہ پا نچ منزلہ عمارت میں مسجد و مرکزِ اسلامی کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واضح ہو کہ اس مرکز اسلامی میں مسجد‘ لائبرری‘ شعبۂ حفظ‘ شعبۂ تعارف اسلام ‘ اور حصول علم کے لئے دور دراز سے شہر آنے والے طلبہ کے لئے کرائے پر رہائش کا انتظام بھی رہے گا۔ مولانا نے کہا کہ آج مسلم معاشرے میں مساجد کا احترام ختم ہو رہا ہے۔ جو قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ لوگ مساجد میں داخل ہوتے ہیں مگر تحیۃ المسجد کا اہتمام نہیں کرتے‘ حالانکہ تحیۃ المسجد کی دو رکعت نماز اداکئے بغیر بیٹھنے سے منع کیا گیا ہے۔ آج مساجد تو عالیشان ہیں مگر نمازیوں کے ترس رہی ہیں۔حضرت عبد اللہ بن عباسؓ قول کہ تم لوگ مساجد کو ایسے سنوارو گے جیسے یہود و نصاریٰ اپنی عبادت گاہوں کو سنوارتے ہیں۔ اور تمہاری نمازوں میں خشووع و خضوع نہیں ہوں گا۔ بقولِ شاعر:’’ تری نماز بے سرور ترا اما م بے حضور۔ ایسی نماز سے گذر ‘



ایسے امام سے گذر‘‘ آج مساجد و مدارس کو علاحدہ کیا جارہا ہے۔ حالانکہ ہجرت کے بعد بنائی گئی مسجد میں مدرسہ بھی تھا اور مدرسۂ صفہ کے صحابہ مسجد ہی میں قیام پذیر تھے۔ مولانانے کہا کہ یہ مرکزِ اسلامی بڑی خوبیوں کا حامل ہے‘ جس میں مسجد ‘ مدرسہ‘ لائبرری اور تعارفِ اسلام جیسے عظیم شعبے شامل ہیں۔ اس پروگرام سے گورنمنٹ قاضی حنفی مولانا حافظ سید سلیم باشاہ نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کے جن سات افراد کو عرش کا سایہ نصیب ہوگا۔ اس میں وہ شخص بھی ہے جس کا دل ہمیشہ مسجد سے لگا ہوا ہو۔ قبل ازیں مولانا حافظ عبد الغنی عمری ناظم ضلع و نائب ناظم صوبائی جمعیت اہلحدیث نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ بعدازاں عبید اللہ فیضی نے عظمتِ صحابہ پر خطاب کیا۔ مولانا یوسف جمیلؔ جامعی نائب امیر صوبائی و شہری جمعیت اہلحدیث نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔آخر میں صدر اجلاس مولاناڈاکٹر سعید احمد عمری مدنی امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث نے صدارتی خطاب کیا۔ اس اجلاس میں امیر شہری جمعیت مولانا ڈی عبد الحکیم عمری‘ ناظمِ شہری جمعیت مولانا شیخ مرتضیٰ عمری‘خازن عبد الحمید‘گورنمنٹ قاضی اہلحدیث جناب یوسف جانی‘ مولانا صبغۃ اللہ عمری‘ مولانا حافظ عبد العدل سنابلی‘ مولوی جاوید اقبال جامعی‘ عبد الغفار عمری‘ وظیفہ یاب پروفیسر عبدالرؤف خاں‘ مولانا عبد الشکور عمری‘ حافظ منظور احمد ‘کانگریسی قائد احمد علی خان‘ وائی ایس آر کانگریس ضلع میناریٹی کنوینر عبد الحفیظ خاں کے علاوہ تمام ذمہ داران شریک رہے۔ اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کرکے علماء کے بیانات سے استفادہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.